جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، 8 فروری کو پی پی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

28 جنوری, 2024 14:10

کراچی: حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قبضہ کرکے میئر بنایا ہے، بلاول بھٹو خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، کوئی بھی جماعت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں، بانی پی ٹی آئی نے بھی کاغذات کراچی سے جمع نہیں کرائے تھے، کوئی بھی لیڈر کراچی کو اوون نہیں کرتا، جماعت اسلامی ہی کراچی کو اوون کرتی اور پشت پر کھڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، الیکشن سے متعلق ابہام سے الیکشن مہم متاثر ہوتی ہے، اب کراچی کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا، اجڑے ہوئے شہر کو پھر سے آباد کریں گے، کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا سندھ حکومت بنانے میں اہم کردار ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے پاس تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں، عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں بھی رجحان بدل رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں 8 فروری کا فیصلہ ہو جائے گا، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top