جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی توشہ خانہ اورملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر

23 جنوری, 2024 11:32

 

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب) ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا ۔

یاد رہے احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔

یہ پڑھیں : سائفر کیس : سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top