جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں: مرتضیٰ سولنگی

22 جنوری, 2024 13:57

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کے خلاف ملک میں گھٹیا اور غلط مہم چلائی گئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جھوٹ اور عدم برداشت کا کلچر نقصان دہ ہے،عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، تحقیقاتی ادارے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہوا ہے، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام ادارے ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر چوکنا ہے, سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ تین اور چھ ماہ کے درمیان اجلاس ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سےاکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کسی کو ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، ملکی سلامتی کے خلاف مبلوث میڈیا اکاؤئنٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں:ن لیگ کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، زہر اگل رہی ہے: شرجیل میمن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top