مقبول خبریں
کھجور کسٹرڈ ڈیزرٹ
اجزاء :
کسٹرڈ 1/2کپ
دودھ 1/2کلو
کھجور (بغیر بیج کے ) 1کپ
چھوارے (سلائس) 1/2کپ
کریم 1/2کپ
چینی حسبِ ـضرورت
لال شربت حسبِ ضرور ت
کسٹرڈ بنانے کا طریقہ :
ایک کپ ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ کو مکس کریں۔
بچے ہوئے دودھ کو گرم ہونے کیلئے چولہے پر چڑھا دیں، جیسے ہی دودھ گرم ہونے لگے تواس میں 1کپ چینی شامل کرلیں۔
جب چینی حل ہوجائے تو کسٹرڈ کو تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور جسے ہی آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اُتا رکر ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔
پھر ایک پین میں کھجور اور بچی ہوئی چینی کو پانی کیساتھ پکا کر شیرہ بنا لیں۔
کریم اورچھواروں سے گارنیشنگ کرکے آئسکریم کپ میں لئیر لگا کرلال شربت سے گارنیشنگ کرلیں اور سروکریں۔