جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

17 دسمبر, 2023 14:53

پرتھ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ بنادیا۔

سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتداء میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top