جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا، عثمان خواجہ فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے

13 دسمبر, 2023 15:04

آسٹریلوی کرکڑ عثمان خواجہ نے معصوم فلسطینیوں کے حق میں کہا کہ لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آئی سی سی نے مجھے کہا ہے آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے، آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ سیاسی ہے یہ ایک انسانی اپیل ہے، آٸی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ بات نہیں کروں گا جو لوگ میرے عمل سے ناراض ہوٸے ان سے سوال ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟، کیا تمام جانیں برابر نہیں ہیں؟، مجھے فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب سے تعالق رکھتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میرے لیے ایک مسلمان ایک یہودی اور ایک ہندو سب کی جانیں برابر ہیں، میں کسی کی طرف نہیں ہوں میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں، میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: جوتوں پر فلسطین کے حق میں نعرے: کرکٹ آسٹریلیا کا عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ جب میں ہزاروں معصوم بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے نظر آتے ہیں، اگر میرے بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا، کوٸی اپنی مرضی سے ایسی جگہ پیدا نہیں ہوتا، پوری دنیا نے ان لوگوں سے منہ موڑ لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عثمان خواجہ نے ٹریننگ کے دوران جو جوتے پہن کر ٹریننگ کی تھی ان میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top