جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جوتوں پر فلسطین کے حق میں نعرے: کرکٹ آسٹریلیا کا عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

13 دسمبر, 2023 14:51

پرتھ: کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان خواجہ نے ٹریننگ کے دوران جو جوتے پہن کر ٹریننگ کی تھی ان میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا، اعظم خان کو بڑا جرمانہ کردیا گیا

’آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے عثمان خواجہ کے جوتوں پر درج تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top