جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو 83 رنز سے شکست دے دی

12 دسمبر, 2023 18:42

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 83 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی میں جاری انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ اور عامر حسن 8، خبیب خلیل 3 اور عبید شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: قومی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری افغان ٹیم 49 ویں اوور میں 220 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وفی اللہ اور فریدون نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، خوبیب خلیل نے 2، عامر حسین اور شمائل نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں پاکستان نیپال اور بھارت کو شکست دے چکا ہے اور مسلسل 3 کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top