جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رمضان شوگر مل ریفرنس :کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی

12 دسمبر, 2023 12:02

لاہور کی احتساب عدالت نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازحاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئےجبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی۔
نیب کے وکیل وارث جنجوعہ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ٓ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

یہ پڑھیں:نواز شریف کی ثابت قدمی سے انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے: شہباز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top