جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس میں 507 پوائنٹس کا اضافہ

12 دسمبر, 2023 11:25

 

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے انڈیکس میں 507 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔

ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک ایکسچینج کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے،انڈیکس 507 پوائنٹس کے اضافے سے66 ہزار 519 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ہے۔

مارکیٹ 507 پوائنٹس کے اضافے سے66 ہزار 519 پر ٹریڈ ہورہی ہے،تاہم گزشتہ روز مارکیٹ 211 پوائنٹس کے اضافے سے 66,012 کی سطح پر بند ہوئی تھی

 

 

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں ڈالر 49 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ پڑھیں : ملک میں یوریا کھاد کا بحران ،قیمتوں میں مزید اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top