جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کاجو کا ساتھ اپنائیں اور 7 فائدے اٹھائیں

09 دسمبر, 2023 11:18

کاجو کے فوائد بے شمار ہیں کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں ، نباتاتی طور پر کاجو کی درجہ بندی بیجوں میں ہوتی ہے، کیونکہ وہ کاجو کے پھل (جسے ڈروپ بھی کہا جاتا ہے) سے حاصل ہوتے ہیں۔ ڈروپس وہ پھل ہیں جو باہر سے گودے سے بھرے ہوتے ہیں، لیکن اندر سے بیج کے ساتھ ایک خول رکھتے ہیں۔

 

کاجو گردے کی شکل کے ہوتے ہیں، ہلکے پیلے رنگ کے اور مونگ پھلی کے مقابلے میں غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں قدرے میٹھے ہوتے ہیں۔ انھیں کچا، بھونا ہوا، یا سالن، یا چٹنی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

اس کے کھانے سے آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد بھی ملتےہیں،کاجو میں قدرتی طور پرفیٹی ایسڈز،پروٹین ،کاربوہائیڈریٹ، فائبر، آئرن، میگنیشیم اور زنک جیسے غذائی جُزو پائے جاتے ہیں۔

 

کا جو کے فوائد میں طبی اور غذائی دونوں ہی پائے جاتے ہیں،اس کےعلاوہ کاجو کھانے سے کولیسٹرول میں بھی کمی ہوتی ہے اور یہ فالج کے خطرے سے بھی بچاتا ہے۔

 

 

کاجو سے حاصل ہونے والے 7 فوائد:

 

 

۔ذیابیطس کی روک تھام کیلئےمفید

 

اس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے خون میں شوگر کی سطح کو بنیادی طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے یہ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے ،غذائیت جو خون میں شوگر کے اضافے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
تاہم، زیادہ کیلوری والے مواد کی وجہ سے، روزانہ صرف 3-4 کاجو کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

 

۔ذیابیطس کی روک تھام کے لیےمفید

 

کاجو میں فولیٹ اور وٹامن ای ہوتا ہے جو انسانی جسم میں بند یا تنگ ہو جانے والی خون کی شریانوں (ایتھیروسکلروسس) سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
سنہ 2019 کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ کاجو کا روزانہ استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

 

۔دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے

 

ہوموسسٹین ایک امینو ایسڈ کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اگر جسم میں اس کی سطح بہت زیادہ ہو جائے تو یہ سوزش کو بڑھاتا ہے اور اس وجہ سے دل کی بیماری یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کاجو کا استعمال جسم میں ہوموسسٹین کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 

۔بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے

 

یہ صحت مند غیر سیر شدہ چکنائیوں اور معدنیات جیسے میگنیشیم، پوٹاشیم اور ایل ارجینین سے سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ آپ کے خون کی نالیوں کو پھیلا کر بلڈ پریشر کو تیزی سے کم کرنے میں مدد کرتا ہے

 

۔دماغی افعال کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے

 

کاجو کی اچھی غذائی پروفائل یعنی پروٹین، فیٹس، وٹامن اور معدنیات، یادداشت سے منسلک مسائل کو کم کرنے اور ان کے خلاف ممکنہ فوائد کا باعث بنتی ہے۔

 

۔فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے

 

کاجو میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میگنیشیم کی خون میں موجودگی فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

 

۔بالوں کے لیے فائدہ مند

 

اس میں موجود کاپر بالوں کا رنگ روغن میلانین پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جو بالوں کی رنگت کو بڑھاتا ہے۔ ضروری فیٹی ایسڈز آپ کے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بھی رکھتے ہیں۔

 

ضروری ہدایت :

ممکن ہے کہ کُچھ لوگوں میں کاجو کے استعمال سے الرجی ہو اور اگر الرجی کی کوئی علامت ہو جیسے سانس لینے میں دشواری، چہرے، زبان یا ہونٹوں کی سوجن تو فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں، کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے جن لوگوں کو خوشک میوہ جات سے الرجی ہوتی ہے اُن میں کاجو سے الرجی ہو جانے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

 

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے،آپ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

 

یہ پڑھیں:سردیوں کی خاص خاص سوغات اور ان کے حیران کن فوائد

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top