جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عام ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوہرا معیار

05 دسمبر, 2023 17:32

 

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا عام ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوہرا معیارجاری ہے ،ایف بی آر کے گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کو خصوصی رعایت دی جارہی ہیں۔

جی ٹی وی نیوز ایف بی آر حکام کی جانبداری سامنے لے آیا ہے،ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہیں،جبکہ افسران کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 6 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے 3200 افسران کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے خط لکھ دیاہے،خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 اور اوپر کے افسران سال 2023 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے ای فائل کر یں۔

 

 

 

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ریجن کے افسران 6 دسمبر سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے بھجوادیں، افسران متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی بھجوائیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لگ بھگ909افسران نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ، 6دسمبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ، عام ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان کو 31 اکتوبر تک گوشوارے جمع کرانے کا کہا گیاہے،ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے بجائے امتیازی سلوک روا رکھا گیا، نگراں وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اینٹلی جنس ونگ کے اختیارات درست قرار دے دیئے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top