جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں حکومت مکمل طورپر نیوٹرل ہے :سرفراز بگٹی

05 دسمبر, 2023 12:16

 

کوئٹہ:نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی سیاسی رہنما کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کے لیے چیلنج ہے،سیکیورٹی فورسز اور عوام میں دہشت گردی کو شکست دینے کی قابلیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4لاکھ سے زائد افغان شہری رضاکارانہ طورپر اپنے ملک جاچکے ہیں،بلوچستان میں سیکیورٹی اور ڈیولپمنٹ کے مسائل سب سے زیادہ اہم ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان 2مسائل کے حل کے لیے گڈ گورننس ناگزیر ہے،عام انتخابات کے دوران دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ نگراں حکومت مکمل طورپر نیوٹرل ہے،سیاسی جماعتوں کے آپسی اختلافات میں ،نگراں حکومت فریق نہیں ہے۔

یہ پڑھیں : ملک دشمن بھگوڑاعادل راجہ لندن میں گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top