جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ایس ایل سیزن 9 :بڑے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

05 دسمبر, 2023 11:33

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی تیاریاں شروع کردیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہیں جبکہ پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان، لوک ووڈ، ریس ٹاپلی، سری لنکا کے داسن شناکا، بھنوکا راجاپکشا، اینجلو میتھیوز، کوسال مینڈس، جنوبی افریقا کے ڈوئین پریٹوریس، رائلی روسسو، رسی ون ڈر ڈوسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے مجیب الرحمان اور حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔

نیپال سے سندیپ لامیچین، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں، ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں۔

واضح رہے دنیائے کرکٹ کے 2 مزید نامور کھلاڑیوں نے اپنا نام فہرست میں لکھوا لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ افغانستا ن کے رحمان اللہ گرباز اور انگلینڈ کے ٹام کوہلر نے پی ایس ایل سیزن 9 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

یہ پڑھیں : پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہوگی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top