جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،نئی تاریخ رقم

04 دسمبر, 2023 11:48

 

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج ہر روز نئی تاریخ رقم کررہی ہیں ،آج ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی100انڈیکس میں 677پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد 100انڈیکس 62ہزار 368کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پر بند ہوا تھا۔

یہ پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں پر ، انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top