مقبول خبریں
واٹس ایپ کا حیرت انگیز ” فیچر "صارفین کیلئے پیش
واٹس ایپ نے اپنے لاکھوں صارفین کی حساس گفتگو کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اپنا نیا فیچر سیکرٹ کوڈمتعارف کروا دیاہے۔
مقبول میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹس کی پرائیویسی پروٹوکولز کو مزید بہتر کرنے کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا ہے،اس سےصارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اور اختیار ہوگا۔
خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل اس فیچر کو واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن کا حصہ بنایا گیا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے فون کو اَن لاک کرنے والے پاس ورڈ سے مختلف ایک اور منفرد پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ اپنی لاک شدہ چیٹس کو مزید خفیہ رکھا جا سکے۔
صارفین کے پاس اپنی چیٹ لِسٹ سے لاک شدہ چیٹس فولڈر کو چھپانے کا ایک اور اختیار ہوگا جو صرف اس وقت دستیاب ہوگا جب سرچ بار میں خفیہ کوڈ ٹائپ کیا جائے گا۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے بتایا کہ صارفین اپنی لاک چیٹس کو منفرد پاس ورڈ سے تحفظ فراہم کر سکیں گے،اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی کیونکہ ان کی لاک کی جانے والی چیٹس سامنے نظر نہیں آئیں گی۔
لاک چیٹس کی لسٹ نظروں کے سامنے نہیں ہوگی تو کسی صارف کے فون کو اگر کوئی اور فرد استعمال کرے گا، تو بھی اس کے لیے حساس بات چیت کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
اس سال کے اوائل میں واٹس ایپ نے اسی مقصد کے ساتھ چیٹ لاک متعارف کروایا تھا، آنے والے مہینوں میں یہ سیکرٹ کوڈ عالمی سطح پردستیاب ہوگا۔
پہلے مرحلے میں یہ فیچر وزارت آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان داخلی رابطوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں : ٹیسلا کا ٹاپ سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش