جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس : اڈیالہ جیل میں سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

02 دسمبر, 2023 15:01

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق چیئرمین  پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

آج سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی، جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں،جبکہ آج کی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے عدالت سے استدعاکی کہ ہمارا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 یا 2023 کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے، ہمیں کبھی بھی سیکیورٹی خدشات نہیں رہے،میں اکیلا گاڑی میں آتا جاتا رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پروڈکشن آرڈر پر جیل انتظامیہ نے حکم عدولی کی، ہماری ضمانت پر انتظامیہ نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، ہمیں کیس میں ٹرائل کرنے کی کوشش جاری ہے جس کا نہ سر ہے نہ پاؤں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ترمیمی قانون سے صدر پاکستان بھی انکاری ہیں۔

انہوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان کو عدالت طلب کیا جائے،وہ عدالت میں حلف دے کر بتائیں انہوں نے یہ ترمیم منظور کی یا نہیں۔
جس کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کیا گیا ،آپ اور سربراہ پی ٹی آئی کا ٹرائل الگ نہیں ہو سکتا یہ کیس انٹر لنک ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ پر عارف علوی والے ترمیمی قانون کی کوئی شک لاگو نہیں ہو گی،آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شک 9اور 5کے تحت ہو گا ، ہم میرٹ پر کارروائی کریں گے۔

 

یہ پڑھیں:سائفر کیس :وفاقی کابینہ کی اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top