جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

30 نومبر, 2023 21:00

اسلام آباد: یکم دسمبر سے ڈیزل سستا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ حکومت کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 5 سے 7 روپے سستا کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے بجائے ہفتہ وار کرنےکامنصوبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ورکنگ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ردوبدل کی روشنی میں کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ اوگرا کی ورکنگ کا جائزہ لے کر سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top