جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا: پرویز الہٰی

30 نومبر, 2023 16:20

لاہور: چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ ہر بار عوام کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کرتی ہے، مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا۔

صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی بریت کے بعد بھی انکے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا؟، نواز اور شہباز عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں، ہیرا پھیری کے چیمپئن شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کرا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کرلیا ہے: پرویز الہٰی

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا، یہ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، وہ دن دور نہیں جب عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کے ذریعے باہر نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہر بار عوام کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہیے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، نواز شریف اور شہباز شریف اپنے کیسز ختم کرا کے سرخرو نہیں ہو سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top