جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انٹرا پارٹی الیکشن: عمران خان دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

29 نومبر, 2023 15:49

اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے، پارٹی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر امیدوار ہوں گے، الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتے ہم سے بلے کا نشان چھین لے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئیم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ہے، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر اندر الیکشن کرنے کا حکم دیا ہے، 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مائنس ون کی تردید کی ہے پارٹی چیئرمین وہی رہینگے: لطیف کھوسہ

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2مشورے دینے کا کہا، ہماری قانونی ٹیم نے مشاورت کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سزا دی گئی، ہماری نظر میں سزا غیر قانونی ہے، دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے، پارٹی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر امیدوار ہوں گے، الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتے ہم سے بلے کا نشان چھین لے، نگراں چیئرمین کا مقصد کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top