مقبول خبریں
کیا آپ کا فون ہیک کر لیا گیا ؟ اس مسئلے کا حل یہ ہے
فون ہیک کر لیے جانے کا مسئلہ بہت پریشا ن کن ثابت ہوتا ہے اور اکثر وبیشتر ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک ہوچکا ہوتا ہے ،اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے آیئے جانتے ہیں ۔
اس سنگین نوعیت کے مسئلے سے بچنے یا اسے جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگہی سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہےاورویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارہ فون ہیک ہو رہا ہوتا ہے۔ اس سے بچنے یا اس کو جانچنے کے لئے وڈیو میں بتائے گئے طریقے سے اپنا فون جانچیں اور دوستوں کو بھی بتائیں۔ pic.twitter.com/yyu8RRTUjZ
— Yaseen Rind (@myaseenrind) November 26, 2023
سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔
فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔
اگرآپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔
کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کیجئیے۔
اس کے بعد جتنی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی وہ سب ڈِس ایبل ہوجائیں گی۔
تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اورآپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔
یہ پڑھیں : دنیا کا پہلا اُڑنے والا الیکٹرک فلائنگ بحری جہاز متعارف