جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع ہو گی: الیکشن کمیشن پاکستان

23 نومبر, 2023 17:33

 

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اس اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نےا جلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ، اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع ہو گی،انتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران و پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار کرلیا گیا ، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا،آر او کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس اجلاس میں قانونی اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار،20روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top