جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حارث رؤف نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑدی

23 نومبر, 2023 14:43

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، دورہ آسٹریلیا کے خلاف قومی اسکواڈ میں ورلڈ کپ 2023 میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف شامل نہیں ہیں۔

اس ضمن میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اپنی مسلسل کرکٹ کھیلنے اور فٹنس کے پیش نظر دورہ آسٹریلیا کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

وہاب ریاض کی وضاحتوں کے باوجود اس معاملے پر ناقدین نے فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا میں متوقع 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز سے گریز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر ناقدین کی تنقید کے بعد حارث رؤف نے بھی خاموشی توڑدی، اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘چند روز قبل ورلڈکپ میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ مذاق بھی اڑایا گیا’۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

ان کا کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا کے اکثر ماہرین چاہتے تھے کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا جائے مگر اب اچانک وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ میں بغیر کسی جسمانی اور ذہنی تیاری کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں’۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ‘ٹیسٹ کرکٹ کا مطلب صرف 10 سے 12 اوورز روزانہ کرنا نہیں، آپ کو دن میں 90 اوورز تک میدان میں رہنا پڑتا ہے اور آسٹریلیا میں دسمبر کے دوران موسم انتہائی گرم ہوتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں پچھلے 6 ماہ سے بھاگ رہا ہوں اور میرا جسم یقینی طور پر ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوگیا ہوگا، خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ہماری 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہوگی’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top