جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ کے آخری فعال اسپتال پر اسرائیلی بمباری ، 12فلسطینی شہید

21 نومبر, 2023 12:27

 

اسرائیلی فوج نے غزہ کے آخری فعال انڈونیشین اسپتال پر بھی بمباری کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 12فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔

ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ، اطراف میں شدید بمباری کی گئی ، اسپتال کا جنریٹر بھی بند کر دیا گیا ہے، واضح رہے شمالی غزہ میں یہ آخری فعال اسپتال بچا تھا۔

اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، حملے میں آرتھوپیڈک چیف ڈاکٹرعدنان البرش سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج وہی کچھ دہرانے والی ہیں جو الشفا اسپتال میں ہواتھا۔

دوسری جانب وزارت صحت غزہ کے مطابق انڈونیشیا کے اسپتال سے 100 مریضوں کو نکال لیا گیا ہے،مریضوں کو ریڈ کراس کی مدد سے نکالا گیا،مریضوں کو خان یونس میں طبی سہولت میں لے جایا جائیگا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں اور ہفتوں میں غزہ کی پٹی کے متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، غزہ شہر کے مغرب میں شفا اور رنتیسی ہسپتالوں کو تباہ کردیا گیا۔

اسرائیل نے صحت اور انسانی سہولیات کی حفاظت کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں صحت کے نظام پر اپنے حملے تیز کر دیے،درجنوں ہسپتالوں اور طبی سہولیات کو مکمل یا جزوی طور پر بند کر دیاہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی ٹینک الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئے،36نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top