جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نادیہ حسین کی گلوکاری، مداحوں کو چاہت فتح علی خان یاد آگیا

20 نومبر, 2023 15:16

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل نادیہ حسین اب گلوکارہ بھی بن گئیں۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار اپنی گلوکاری کا ہنر دکھایا۔

نادیہ حسین نے سن 1992 کے ‘اسٹرنگ بینڈ’ کا مشہور گانا ‘سر کیے یہ پہاڑ’ گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

نادیہ حسین کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت اچھی گلوکاری کی، پلیز! اب دوبارہ نہیں گانا’، تو دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ‘آپ سب کچھ کرلینا لیکن گلوکاری نہیں کرنا، ہم آپ کی سُریلی آواز نہیں سُن سکتے’۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کےمشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا نغمہ وائرل

ایک صارف نے پوچھا کہ ‘نادیہ حسین میں چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی’؟۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top