جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ: اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

19 نومبر, 2023 13:14

غزہ: فلسطین میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول الفخورہ میں قائم پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم ازم کم 50 افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے، اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کارفح میں فضائی حملہ،فلسطینی خاندان کے32افراد شہید

رپورٹ کے مطابق شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد شامل ہیں جن میں 19 بچے ہیں۔

الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top