جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

30 کے قریب سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

14 نومبر, 2023 20:32

کوئٹہ: 30 کے قریب سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن میں مختلف سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے تقریب میں شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 30 کے قریب سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب میں بی اے پی، بی این پی، مینگل نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی کے سابق رہنما، سابق ارکان اسمبلی، جام کمال، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ اور ربابہ بلیدی شریک ہوئے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی، بی اے پی کے سابق رہنما فائق جمالی، شعیب نوشیروانی، عاصم کردگیلو، جنگیز مری، رامین محمد حسنی اور دوستین ڈومکی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مجیب محمد حسنی، سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے خان محمد جمالی، پی ٹی آئی کے سردار عاطف علی سنجرانی، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹراشوک کمار، سابق سینیٹر پیپلزپارٹی سید الحسن مندوخیل بھی تقریب میں موجود تھے۔

پیپلز پارٹی سے سردار فتح محمد حسنی، سلیم کھوسہ، فائق جمالی بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top