جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطے کی خبر پرانی ہے: بلاول بھٹو

06 نومبر, 2023 19:13

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطے کی خبر پرانی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ثابت کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات ایک ٹریلر تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخالفین متحد بھی ہوجائیں تو پیپلزپارٹی کو نہیں ہراسکتے، یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کا میاں نواز شریف سے رابطہ ،وطن واپسی پر مبارک باد دی

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطے کی خبر پرانی ہے، نواز شریف کی واپسی کے وقت آصف زرداری کا رابطہ ہوا تھا، پیپلزپارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں کسی کیلئے بند نہیں ہوتے، سیاست میں کسی کیلئے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے، 8 فروری کو ثابت کریں گے کراچی سے کشمیر تک عوام پی پی کے ساتھ ہیں، ملک میں مہنگائی غربت تاریخی سطح پر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست منصوبے پیش کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top