جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حماس اور حزب اللہ کا بڑا آپریشن، 5386 امریکی اور اسرائیلی فوجی ہلاک

04 نومبر, 2023 20:34

کراچی: فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی جنگ میں 5386 امریکی اور اسرائیل فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں اور اسرائیل اسے اس لئے سامنے نہیں لاتا کیونکہ جس دن فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے آگئی پورا اسرائیل خالی ہوجائے گا۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا جی ٹی وی کے پروگرام "ساتھ سے آٹھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت دو طرح کی جنگیں لڑی جارہی ہیں، ایک زمینی جنگ اور دوسری پروپیگینڈا وار جاری ہے، جب 7 اکتوبر کو جنگ کا آغاز ہوا تو اس وقت حماس کو دہشتگرد قرار دیا جارہا تھا لیکن حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ایک مائنڈ سیٹ کی جنگ کا آغاز ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے نے اسرائیل کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، توریت کے ماننے والے حضرت موسیٰ ؑ کے قائل یہودیوں نے صیہونی یہودیوں کے خلاف آواز بلند کرکے اسرائیل کا منہ کالا کردیا، فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر صیہونیوں نے اپنے ہی یہودیوں کا قتل عام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں, 9 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جرمنی جیسے تمام ممالک کے حکمران اسرائیل کیلئے اسلحہ اور فوجیں بھیج رہے ہیں، لیکن ان کی انسانیت دوست عوام نے مظلومیت کا ساتھ دیا جو کہ فتح مبین کی پہلی نشانی ہے۔

فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کی جنگ میں 5386 امریکی اور اسرائیل فوجی جہنم واصل ہوچکے ہیں اور اسرائیل اسے اس لئے سامنے نہیں لاتا کیونکہ جس دن فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے آگئی پورا اسرائیل خالی ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top