جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہےفوری الیکشن کی تاریخ دی جائے : بلاول بھٹو

23 اکتوبر, 2023 15:34

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے ،  فوری الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ بار روم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں بلانے پر مشکور ہوں ، شاید میں پہلا سیاستدان ہوں جو اس پلیٹ فارم پر خطاب کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے برابر ہے ، ہماری پارٹی انتخابات کی تاریخ مارنگ رہی ہے ، اس سے پہلے کہ کوئی اور ادارہ حکم دے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے ۔

ان کا اپنےخطاب میں مزید کہنا تھا کہ آئین کی بحالی کیلئے شہید بینظیر بھٹو نے اپنے زندگی قربان کی ، 73کا آئین قانون کی حکمرانی کے اصول وضع کرتا ہے۔

پی پی چئیر مین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کےخلاف اپنا کردار ادا کیا، سپریم کورٹ بار نے آئین کی بالا دستی کےلیے کام کیا، جمہوریت انسانی حقوق کا تحفظ کرتی ہے ، آئین بھی ریاست کی روح ہوتی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے بہت کچھ سیکھ لیا مایوس نہیں ہوں، قوم کو سیاست دانوں پراعتماد کرنا ہوگا ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ۔

یہ پڑھیں : ن لیگ کے جو وزراء ہمارے ساتھ تھے وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں: بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top