جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اکثر افراد کو معدے کی تیزابیت کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

03 اکتوبر, 2023 16:19

متعدد افراد کو معدے کی تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے اور یہ بہت عام مسئلہ ہے۔

جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو وہ غذائی نالی سے ہوکر معدے تک جاتا ہے،معدے میں موجود گیسٹرک گلینڈز ایسڈ تیار کرتے ہیں جو کھانا ہضم کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

مگر کئی بار یہ گلینڈز ضرورت سے زیادہ ایسڈ بناتے ہیں جس سے پیٹ اور سینے کے درمیان جلن کا احساس ہوتا ہے اور اسے ہی معدے میں تیزابیت کہا جاتا ہے۔

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

مخصوص غذاؤں کا زیادہ استعمال:
چائے، کافی، سافٹ ڈرنکس، بہت زیادہ مرچوں والی غذا، زیادہ چکنائی والی غذائیں جیسے پیزا اور تلی ہوئی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے بھی معدے میں تیزابیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مخصوص ادویات:
درد کش ادویات، ہائی بلڈ پریشر کی ادویات، اینٹی بائیوٹیکس اور ڈپریشن کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتی ہیں۔

جسمانی سرگرمیوں سے دوری:
زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو معدے میں تیزابیت کا سامنا بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تناؤ:
تناؤ اور انزائٹی کے شکار افراد میں بھی یہ مسئلہ عام ہوتا ہے۔

جسمانی وزن:
جسمانی وزن زیادہ ہونے سے بھی معدے میں تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پیٹ کے بل سونا:
سونے کا انداز بھی معدے میں تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر پیٹ کے بل سونے کے عادت اس مسئلے کا باعث تصور کی جاتی ہے۔

ناقص غذائی عادات:
کھانے سے دوری یا کھانے کا کوئی وقت نہ ہونا بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔
اسی طرح سونے سے کچھ وقت قبل کھانے، ضرورت سے زیادہ کھانا، نمک کے زیادہ استعمال اور غذاؤں میں فائبر کی کمی سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

نوٹ:قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

 یہ پڑھیں : ماہ رمضان ، معدے کے مسائل اور انکے آسان حل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top