جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے بڑے ممالک میں شامل ہے: اقوام متحدہ

25 ستمبر, 2023 10:58

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔

اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.33 ملین رجسٹرڈ ہیں جب کہ سات لاکھ 75 ہزار مہاجرین بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے 8 پاکستانی شہداء کیلئے اعزازات کا اعلان

غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top