جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن : 7روز میں بجلی چوروں سے 6 ارب وصول

21 ستمبر, 2023 15:00

اسلام آباد: سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہےکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 7 روز میں 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوروں کےخلاف مہم زوروں سے جاری ہے جس دوران آخری 7 دن میں بجلی چوروں سے 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جب کہ 1500بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوری کلچر ختم کیے بغیرآرام سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ جرم کرنے والوں کی سزا بل اداکرنے والوں کو دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ لیسکو نے بجلی چوروں سے ایک ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ریکور کرکے 4 ہزار 928 ایف آئی آرز کا اندراج کیا ہےجب کہ لیسکو ریجن سے اب تک 406 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ حیسکو نے بجلی چوروں سے ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے، اس دوران 310 ایف آئی آرز درج کرکے 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری توانائی کے مطابق میپکو میں 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، میپکو میں 3ہزار 497 ایف آئی آرز اور 249 گرفتاریاں ہوئیں جب کہ سیپکو میں اب تک 70 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے اور 325 ایف آئی آرز کا اندراج کرکے 234 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

 یہ پڑھیں : بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا:چیئرمین نیپرا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top