جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آنکھوں کی صحت کےلیے کونسے پھل کھانے چاہیئں ؟

30 ستمبر, 2023 17:53

 

دنیا بھر میں بینائی کی کمزوری اور امراضِ چشم کا مسئلہ ایک وبا کی طرح تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ اس صحت کے معاملے میں بعض پھل ہماری قیمتی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

ان پھلوں میں بطورِ خاص، گاجر، خوبانی ،سِٹرس اوردیگر پھل شامل ہیں۔

گاجر:

گاجر میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے،اس میں بی ٹا کیروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگرجسم میں وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو لامحالہ اس سے بصارت کمزور ہوجاتی ہے۔

اس وٹامن اے کی وجہ سے اسے غریبوں کا سیب بھی کہاجاتا ہے،گاجر کا رس آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے لیے بہت مفید ہے۔

 

خوبانی:

پاکستان میں بہترین قسم کی خوبانیاں کاشت کی جاتی ہیں او ملک بھر میں وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں بی ٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہیں۔

بی ٹا کیروٹین ایک جانب تو عمررسیدگی کو روکتا ہے تو دوسری جانب بصارت سے وابستہ پورے نظام کو انحطاط سےبچاتا ہے-خوبانیوں میں جست، تانبا، وٹامن سی، اور وٹامن ای نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ اے ایم ڈی کو بھی لاحق ہونے سے روکتا ہے۔

 

یہ پڑھیں : پھلوں کا بائیکاٹ ؟ ہم تو پورا سال کرتے ہیں 

 

کینو، نارنجیاں اور موسمبی:

گریپ فروٹ، کینو، نارنجیاں، موسمبی، لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن سی ، آنکھوں کے کولاجِن کو تندرست حالت میں بحال رکھتے ہیں، اس سے مجموعی طور پر بصارت پر اچھا اثر ہوتا ہے۔

طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ افراد میں ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) کا مرض عام پایا جاتا ہے۔ اس کیفیت سے بچنے کےلیے اگر مندرجہ بالا رس دار پھلوں کو معمول کا حصہ بنایا جائے تو بھی اے ایم ڈی سے بچا جاسکتا ہے۔

 

پپیتہ:

 

پپیتہ ایک نظرانداز کردہ پھل ہے جو کم داموں میں ہرجگہ باآسانی دستیاب ہوتاہے۔ یہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتا ہے اور دل کا محافظ بھی ہے۔ صبح کے وقت پپیتہ کھانے سے بلڈ پریشر اور امراضِ قلب میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہی پپیتہ ایک جانب جلد کے لیے اہم ہے تو دوسری جانب اس میں موجود بہت ساری معدنیات اور مرکبات آنکھ کے لیے مفید ہیں۔

اس پھل میں بھی لیوٹائن اور زیزنتھائن نامی مرکبات بھرپور پائے جاتے ہیں۔ یہ آنکھوں کے لیے ایک قدرتی سن بلاک کا کام کرتے ہیں اور ریٹینا کی حفاظت کرتےہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top