جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

21 اگست, 2023 10:56

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور معروف وکیل ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا، علی وزیر روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت میں کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیرکے ذریعےشریک ملزمان تک بھی پہنچنا ہے جس پر ایمان مزاری کے وکیل نے کہا سوال ہے ابھی تک ایمان مزاری کے خلاف کوئی ثبوت کیوں نہیں لایاگیا؟ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ یا وائس میچنگ ٹیسٹ اب تک کیوں نہیں کرایا گیا؟

وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری کی تقریر سوشل میڈیا پر ہے، لیپ ٹاپ، موبائل بھی پولیس کے پاس ہے، ایمان مزاری کو حراست میں رکھ کر کیا ملےگا؟ یہ ایمان مزاری کو دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں، پولیس شاید بھول گئی کہ ان کے گھر بھی مائیں بہنیں ہیں۔

پراسیکیوٹر راجا نویدکی جانب سے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالتنے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top