جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم فوج کو پابند کریں گے کہ وہ غیر آئینی اقدام نہ کرے، چیف جسٹس

03 اگست, 2023 15:28

سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ نے نومئی سے متعلق خصوصی عدالتوں کیخلاف درخوستوں پرکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم فوج کو پابند کریں گے کہ وہ غیر آئینی اقدام نہ کرے۔

سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی توبیرسٹراعتزاز احسن نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ ابھی یہ بل زیر بحث ہے۔ اسمبلی کے ایک فورم نے اسے پاس کیا ہے دیکھتے ہیں دوسرا فورم کیا فیصلہ کرتا ہے۔ لارجربنچ کافیصلہ ہےاکیلاچیف جسٹس ازخودنوٹس نہیں لے سکتا۔

اٹارنی جنرل نے دلائل میں موقف اپنایاکہ ملزمان کوآفیشل سیکریٹ ایکٹ کے سیکشن ٹوڈی ون کے تحت چارج کیا گیا ہے ۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ یہ تو سول نوعیت کے جرائم ہی نہیں ہیں، بنیادی انسانی حقوق کو ریاست چاہے بھی تو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت جب بھی ہوتوبتائیے گا کہ متوازی عدالتی نظام کیسے قائم ہوسکتا ہے ،اپیل کا حق دینا قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ قانون سازی کے معاملے میں پارلیمنٹ نہ جانے کیوں بہت جلدی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فوج کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے، میں نہیں چاہتا کہ افواج پاکستان شہریوں پر بندوقیں تانے لیں۔اس لئے میں دل سے کوشش کررہا ہوں۔

اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے چھٹیوں سے قبل ہی درخواست پر فیصلہ دینے کی استدعا کی تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ججز کو چھٹیوں کی ضرورت ہے اس لئے دو ہفتوں تک کیس کی سماعت ممکن نہیں۔ عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top