جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 22 افراد ہلاک

02 اگست, 2023 16:43

چین کے دارالحکومت میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میںاب تک 22 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

چینی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مضافات میں واقع آبی ذخائر میں 744.8 ملی میٹر (29.3 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی جو 1891 کے بعد ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔

بیجنگ میں سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی۔

مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جن میں 2 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top