مقبول خبریں
بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کرشناگیری: بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ ہو گئی جبکہ عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں کا واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر کرشناگیری میں میں آج صبح کے وقت پیش آیا۔
پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل کی عمارت بھی گرگئی جبکہ مزید 4 عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 12 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
پولیس نے دھماکوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔