جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

28 جولائی, 2023 10:48

ماسکو: روس نے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اناج برآمدات یوکرین کے بجائے افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے، اگلے تین، چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کریں گے۔

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، افریقی ممالک کو اناج اور انسانی ہمدردی امداد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے، عالمی اناج منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہوتا ہے، روس عالمی خوراک کے تحفظ میں بڑا شراکت دار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top