جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی تیاری

26 جولائی, 2023 14:02

پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نےپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی تیاری کرلی۔

وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے دی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بل اصولی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوایا تھا۔

وفاقی حکومت کا ویب سائٹس، ویب چینلز، یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ۔ بڑھتی ہوئی آن لائن سر گرمیوں کی مانیٹرنگ کےلیے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش ہوگی

ای سیفٹی اتھارٹی تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرے گی۔ ویب سائٹس کے اجازت نامے خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار ا بھی اس ہی اتھارٹی کے پاس ہوگا۔

اتھارٹی ٹی وی چینلز ،اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی۔ اتھارٹی ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top