جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہاز شریف کا اگلے ماہ معاملات حکومت نگران حکومت کے سپرد کرنے کا اعلان

14 جولائی, 2023 11:08

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے، اپنے دور حکومت میں ہم نے ملکی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 ماہ میں 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، معیشت، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ کو ہم نے بجھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ووٹ بینک کی فکر نہیں کی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی فکر کی، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور اُن کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام کا کام شروع کر دیا گیاہے، وطن دشمن کی سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، مقروض ہونا چھوڑ دیں، پوری قوم یکسو ہے کہ قرض کی زندگی نا منظور ہے۔ ہم مقروض رہنا چھوڑ دیں،محتاجی کی زنجیریں توڑدیں۔

یہ پڑھیں :انتخابات کسی بھی مہینے ہوں اعلان الیکشن کمیشن کرےگا:شہباز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top