جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گمشدہ سیاحتی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ مل گیا،آبدوز میں سوار پانچوں افراد جاں بحق

23 جون, 2023 12:05

بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ مرچکیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے بھی آبدوز مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، کوسٹ گارڈترجمان نے بتایا کہ بدقسمت آبدوز ٹائی ٹینک کے ملبے سے دور ملی،کچھ ملبہ ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کے قریب ملا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ملبہ ریموٹ کنٹرول آبی گاڑی کی مدد سے دیکھاگیا ہے،ٹائی ٹینک جہاز کے قریب ملبہ ملنا غیر معمولی نہیں ہے،آبدوز کو ڈھونڈنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورالات استعمال کیے۔

یہ پڑھیں : گمشدہ آبدوز ٹائیٹن کے سگنلز موصول ہوگئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top