جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراق کے3 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے

05 جون, 2023 13:04

بغداد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراق کے3 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال عراقی نائب وزیر خارجہ نے کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ میں پاکستان اورعراق کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے، سیاحت، سفار تکاروں کے ویزے اور تجارت سے متعلق معاہدے ہوں گے جبکہ تجارت اور زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

بلاول بھٹو اپنے دورے میں عراقی صدر، وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ کے ہمراہ شرجیل میمن، ناصر شاہ سمیت کئی دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

یہ پڑھیں : جیو پولیٹیکل تناظر میں بھارت کا دورہ ضروری تھا : وزیر خارجہ بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top