جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حافظ نعیم اور عمران خان کو ایک جیسی بیماری ہے : ناصر حسین شاہ

03 جون, 2023 13:13

کراچی :وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ایک شکست خوردہ شخص کی پریس کانفرنس تھی،کیا سندھ اسمبلی حافظ نعیم یا انکی پارٹی سے مشاورت کر کے قانون سازی کرے گی۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم کے دماغ میں کراچی کے میئر کا عہدہ ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم خود کو میئر سمجھنے لگے ہیں ،یہ بیماری پی ٹی آئی چیئرمین میں بھی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی بھی وزیراعظم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نعیم الرحمان کو پی ٹی آئی چیئرمین کی قربت مبارک لیکن وہ میئر نہیں بن رہے،جماعت اسلامی کی قیادت کو چاہیے حافظ نعیم کو سمجھائیں کہ وہ بلدیاتی انتخاب ہار گئے ،کراچی کا میئر کراچی کا بیٹا اور بلاول کا جیالا ہوگا ۔

یہ پڑھیں : ایم کیو ایم بائیکاٹ سے چند سیٹیں کیا ملیں، حافظ نعیم نے تو دل پر لے لیا : ناصر شاہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top