جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف پیکیج حاصل نہ کرسکا

08 مئی, 2023 14:59

اسلام آباد : سترہ مئی کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے سے پاکستان غائب ہے۔ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ ہے۔

دوست ممالک سے پاکستان کو فنانسنگ کی یقین دہانی، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکسوں سے کام نہ آیا۔ بجٹ سازی کا شیڈول متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طے شدہ بیل آؤٹ پروگرام کی رکی ہوئی فنڈنگ جلد شروع کی جائے گی : آئی ایم ایف مشن چیف

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی پر ابھی تک مطمئن نہیں۔ 30 جون تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی کرنے کا مطالبہ جاری ہے۔

پاکستان کو زر مبادلہ کا لیول 11 سے 12 ارب ڈالر پہنچانا ہے۔ آئی ایم ایف اب بینکوں کے قرضوں پر شرح سود 25 فیصد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ 9 ماہ سے پاکستان کا اسٹا ف لیول اگریمنٹ تعطل کا شکار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top