جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹرابیری کے صحت مند فوائد

28 جنوری, 2019 22:22

(رپورٹ/قمبر عابد) اللہ نے ہر چیز میں انسانی صحت کے مطابق فائدے رکھےگئے ہیں اوران ہی میں سے ایک چیز اسٹرابیری ہے۔ ملکوں کے لحاظ سے اس کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ عموماّہ مارچ سے مئی تک ہوتی ہے۔ موسم بہار میں اپنی سرخی اور خوشبو کی بنا پر یہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے۔ اس کا رس نکال کر پیا جاتا ہے۔ یہ آئس کریم اور کیک میں ڈال کر بھی کھائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں۔

 
 1:دل کی بیماریاں دور کرنے کے لیے فائدہ مند

جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹرابیری نسیان کے مرض (الزائمر) اور دل کی بیماریاں دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔اسٹرابیری کا سرخ رنگ چکنائی کو جلانے کی خاصیت رکھتا ہے۔تحقیق کے دوران جب حیوانوں کے ایک گروپ کو زیادہ چکنائی کے ساتھ اسٹرابیری دی گئی تو ان کا وزن 25فیصد کم ہوگیا،لیکن جن حیوانات کو صرف چکنائی کھلائی گئی،ان کا وزن کم نہیں ہوا۔اس سے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ وہ افراد جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں،انھیں اسٹرابیری کھانی چاہیے۔
2: یادداشت میں اضافہ 

اسٹرابیری میں ایک ایسا جزو شامل ہے،جس کی بنا پر یادداشت میں 8ہفتوں میں اضافہ مکمن ہے۔اسٹرابیری کھانے سے ہائی بلڈپریشر اور سوزش ختم ہوجاتی ہے۔تجربے کے طور پر خواتین کے ایک گروپ کو جب ہر ہفتے2 یا 2 سے زیادہ اسٹرابیریاں کھلائی گئیں تو ان کا بلڈپریشر 15 فیصد ختم ہوگیا اور سوزش بھی جاتی رہی۔
3:بالوں اور ناخنوں کو مضبوط بناتی ہے

اسٹرابیری میں “بایوٹن(BIOTIN)نامی ایک حیاتین بھی ہوتی ہے،جو بالوں اور ناخنوں کو مضبوط بناتی ہے۔اس میں مانع تکسید اجزا(ANTIOXIDANTS)بھی ہوتے ہیں جن سے ہماری جلد کھچی رہتی ہے۔ہم جلد بوڑھے نہیں ہوتے اور ہمارے چہرے پر جلد جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔اور اسے مسلسل کھانے سے خون میں شامل شکر بھی قابو میں رہتی ہے۔
4:سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے

اسٹرابیری کا رس پینے سے سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے اور شریانوں میں خون کے تھکے نہیں بنتے (عموماّّ خراب کولیسٹرول کی وجہ سے تھکے بنتے ہیں)۔اسٹرابیری کھانے سے دماغ پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top