جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

28 اپریل, 2023 18:09

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے۔

ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کی تاریخ پر لچک کے جواب میں لچک کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی کمیٹی عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہے۔

ذرائع کے مطابق وقفے کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان سے رابطہ کیا اور شاہ محمود قریشی نے حکومت کیساتھ مذاکرات سے عمران خان کو آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو حکومتی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی وفد کو مذاکرات اگلے دور کیلئے ہدایات دیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے وفد کو جلد مذاکرات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا خواہاں ہیں۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے۔

تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی تحلیل کی تاریخ ہی سیاسی تناؤمیں فوری کمی لا سکتی ہے، مذاکراتی عمل ایک ہفتے میں مکمل ہوجانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور ہو رہا ہے جس میں ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

آج اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت کی ہےکہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top