جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف نے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

27 اپریل, 2023 18:19

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کروائیں، اسپیکر تحقیقات کروائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کس طرح آر ٹی ایس کو معطل کیا گیا، سال 2018 کا ایک جھرلو الیکشن تھا، اس وقت جنوبی پنجاب کے بعض اراکین کو کہا گیا کہ فلاں جماعت کا ٹکٹ لے لو اور دوپٹہ پہن لو۔

آج معزز ایوان کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں، اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایوان نے مجھ ناچیز کو ایک بار پھر عزت سے نوازا، مجھے 180 ووٹوں سے نوازا گیا اس پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد: ایک پارٹی کا مذموم ارادہ ہے ، یہ پارٹی جمہوریت کی آڑ میں ڈکٹیٹر شپ لانا چاہتی ہے ، پنجاب میں 6ماہ قبل الیکشن سے کیا پیغام جائےگا؟پنجاب میں ایک پارٹی کی جیت کا وفاق کے الیکشن پر کیا اثر پڑے گا؟

وزیراعظم نے کہا کہہمیں اس ملک کو بنانے کیلئے جو ذمہ داری دی گئی وہ کام کرنے دیا جائے،ہمیں بے بنیاد جیلوں میں بھجوایا گیا، عمران نیازی کو 8،8منٹ میں 8،8ضمانتیں مل رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی گود میں ایک جج بیٹھا ہے جس پر اربوں کی کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،سیکڑوں قیدیوں کی درخواست ضمانت سالوں سے نہیں سنی گئی ، ایک لاڈلے کیلئے سوموٹو آجاتا ہے ، یہ انصاف نہیں سینہ زوری ہے ، دنیا کی کوئی طاقت پارلیمان کی عزیت، توقیر ، احترام نہیں چھین سکتی ۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top