مقبول خبریں
محب مرزا اور صنم سعید کی عید تصاویر وائرل ہوگئی
پاکستانی معروف فنکار جوڑی محب مرزا اور صنم سعید کی تازہ تصویریں میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
لمبے عرصے تک اپنی شادی مداحوں اور میڈیا سے چھپا کر رکھنے والی جوڑی نے بالآخر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویریں شیئر کر دیں۔
شادی کی خبر عام ہونے کے بعد محب مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ صنم سعید کے ہمراہ یہ پہلی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ میں صنم سعید اور محب مرزا کی منفرد انداز میں تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
محب مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صنم سعید کے ساتھ اپنے رشتے کو رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ ماہ ہی اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔
یہ پڑھیں : معروف اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے