جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رحیم یار خان، کچہ آپریشن: لاٹھانی گینگ کئی نوگو ایریاز سے پسپا، پولیس کی پیش قدمی جاری

15 اپریل, 2023 14:19

رحیم یار خان : کچہ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے، پولیس نے کئی نوگو ایریاز ختم کردیئے، لاٹھانی گینگ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا۔

پولیس کارروائی کے باعث مجرمان پسپائی اور راہ فرار اختیار کرنے لگے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ کو کریمنلز سے محفوظ بنانے کے لیے کیمپنگ شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کی آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کی نگرانی اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں کچہ میں مؤثر حکمت عملی اور تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن نے مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کچہ کا دورہ کیا۔

پولیس نے کچہ کراچی میں لاٹھانی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر بھر پور کارروائی کی، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے لاٹھانی گینگ کے قدم اکھاڑ دئیے۔ کیہ خفیہ ٹھکانے تباہ، کمین گاہیں مسمار، اور اسمگل شدہ خطرناک بھاری ہتھیاروں کی کھیپ برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمور : کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

اسلحے میں راکٹ لانچر، لانچرز، ہینڈ گرنیڈز، ایل ایم جی، درجنوں کلاشنکوف، ہزاروں مختلف بور کے راؤنڈز و دیگر گولہ بارود شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاٹھانی گینگ اغواء برائے تاوان، ہنی ٹریپ و دیگر سنگین وارداتوں کا روح رواں تھا، ان خفیہ ٹھکانوں میں مغویوں کو رکھ کر ورثاء سے تاوان کی بارگینگ کی جاتی تھی۔ ہزاروں ایکڑ رقبے کا نو گو ایریا صاف کروا دیا گیا۔

کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عوام الناس کے چوری و ڈکیتی شدہ مال مویشی بھی خفیہ ٹھکانوں سے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس کلیئر کروائے گئے علاقوں کو کبھی بھی کرمنلز کی آماجگاہ نہیں بننے دے گی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے کامیابیاں حاصل کیں، جسے فروٹ فل بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top